25 اگست 2014 - 18:33
عمار حکیم کی عراقی صدر سے ملاقات

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے صدر فواد معصوم کے ساتھ نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کےصدر فؤاد معصوم کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فؤاد معصوم نے پیر کے دن مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سے ملاقات کی اور فریقین نے وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کی۔ اس ملاقات میں عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سینئر رکن عادل عبدالمہدی بھی موجود تھے۔ عمار حکیم اور فؤاد معصوم نے عراق کی صورتحال خصوصا کابنیہ کی تشکیل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ دوسری جانب حکومت قانون اتحاد کی رکن عالیہ نصیف نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حکومت قانون اتحاد عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں کے مطالبات کا جائزہ لے رہا ہے کہاکہ عراق میں نئی کابینہ کی تشکیل آئین میں بیان کی جانے والی مدت کے اندر ہی عمل میں لائی جائے گي۔

.......

/169